اے سی شالیمار کا ایکشن ،پاسپورٹ آفس کے باہر سے 9 ایجنٹس گرفتار

  اے سی شالیمار کا ایکشن ،پاسپورٹ آفس کے باہر سے 9 ایجنٹس گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر،کرائم رپور ٹر ) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے پاسپورٹ آفس کے باہر سے 9 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔۔۔

 اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے جی ٹین پاسپورٹ آفس کے باہرسے 9 ایجنٹس کو گرفتار کیا جنہیں تھانہ رمنا منتقل کر دیا گیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ سرکاری دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نادرا، پاسپورٹ، ایکسائز سمیت تمام دفاتر کے باہر کارروائیاں یقینی بنا ئی جا ئیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں