راولپنڈی کے مختلف علاقوںمیں بغیر نقشہ منظوری تعمیرات کا انکشاف

 راولپنڈی کے مختلف علاقوںمیں بغیر نقشہ منظوری تعمیرات کا انکشاف

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمرشلائزیشن اور کمرشل نقشوں کی منظوری کے بغیر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کاانکشاف ہوا ہے ۔۔۔

جبکہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے اہم عہدوں پر عارضی تعیناتیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، میونسپل افسر ریگولیشن عمران علی قائم مقام سی او ، میونسپل افسر پلاننگ کا عارضی چارج سہیل احمد، میونسپل افسر فنانس کا عارضی چارج خواجہ فیصل کے پاس ہے ،اسی طرح بلڈنگ برانچ اور شعبہ تجاوزات میں سپرنٹنڈنٹ اور انسپکٹرز سمیت من پسند عہدوں پر اسسٹنٹ اور جونیئر کلرکس کو تعینات کیا گیا ہے ،بعض افسران ایک ہی سٹیشن پر سات سال سے لے کر عرصہ 10 سال سے تعینات ہیں ۔ اسی طرح راولپنڈی شہر کے ماسٹر پلان کے برعکس بلڈنگ بائی لاز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی کمرشل تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، میونسپل کارپوریشن کے بعض اہلکار کمرشل نقشوں کی منظوری کے بغیر لیاقت روڈ،باغ سرداراں،شاہ اللہ دتہ روڈ، نیو ٹاؤن،ڈھوک نجو،ڈھوک حسو،پیر ود ہا ئی ،خیابان سر سید،صادق آ باداور مری روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بھاری رشوت کے عوض غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ راولپنڈی کے شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات کیخلاف نوٹس لیاجائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں