یو ایس ایڈ کے زیر اہتمام ’’دل دل میں پاکستان ‘‘ کی تقریب رونما ئی

یو ایس ایڈ کے زیر اہتمام ’’دل دل میں پاکستان ‘‘ کی تقریب رونما ئی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر،نامہ نگار ) امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) نے نوجوانوں کے عالمی دن پر قومی گیت \"دل دل میں پاکستان\" کا اعلان کیا۔

یہ گانانوجوانوں کی ٹیلنٹ ہنٹ مہم \"وائسز آف پاکستان\" کی کامیاب تکمیل کا نتیجہ ہے جو پاکستان کے صلاحیت سے بھرپور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے وقف ہے ۔پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں منعقد ہونے والی گانے کی رونمائی کی تقریب میں یو ایس ایڈ پاکستان کی مشن ڈائریکٹر کیٹ سوم وونگسری، ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے ایوب جمالی، میوزک کمپوزر علی اشرف اور چھ باصلاحیت نوجوان گلوکاروں نے شرکت کی جو پاکستان کے پانچوں صوبوں ، آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے اس ٹیلنٹ ہنٹ کے فاتح قرار پائے ۔ مشن ڈائریکٹر نے کہا یوایس ایڈ پاکستان کے عوام بالخصوص نوجوانوں کے ساتھ تعاون پر یقین رکھتا ہے ۔ نوجوانوں کو مواقع فراہم کر کے ہم ترقی اور شمولیت کو فروغ دینے کاعزم رکھتے ہیں۔ پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل ایوب جمالی نے کہا \" دل دل میں پاکستان\' مہم ہمارے ملک کے بھرپور ثقافتی ورثے اور نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں کو خوبصورتی سے ظاہر کرتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں