گرانفروشی پر سخت کارروا ئی ہو گی ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مری

 گرانفروشی پر سخت کارروا ئی ہو گی ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مری

راولپنڈی، مری (نیوزرپورٹر،نما ئندہ دنیا ) ضلعی انتظامیہ مری حکومت کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر بنیادی اشیا کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور انداز سے متحرک ہے ۔

گز شتہ روز سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مری غالب عباسی نے مختلف دکانوں ،جنرل سٹورز ،فروٹ اور سبزیوں کے سٹالز کا معائنہ کیا اور ان کے نرخ چیک کیے ۔انہوں نے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور زیادہ نرخ وصول کرنے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا گرانفروشی پر سخت کارروا ئی کی جا ئیگی ، جو دکان دار ریٹ لسٹ آویزاں نہیں کریگا اس کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں