منہاج ویلفیئر دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کو شاں، راجہ بابر حسین

منہاج ویلفیئر دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کو شاں، راجہ بابر حسین

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )صدر منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ/ فرانس صاحبزادہ راجہ بابر حسین نے کہا ہے کہ منہاج القرآن کا دنیا بھر میں ایک منظم نیٹ ورک ہے ۔منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈ یشن دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کو شاں ہے ۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی ،سیکرٹری نیئر علی، صدرآر آئی یو جے طارق علی ورک،سابق صدر( آر آئی یوجے )عابد عباسی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ راجہ بابر حسین نے کہا کہ ہم مختلف مذاہب کے لوگوں کے اندررہ کر کام کرتے ہیں ، ہم اوورسیز پاکستانیوں کی جاندار آواز ہیں ، میت کو پاکستان پہنچانے کا اہتمام ، بچوں اور بچیوں کی بہترین تربیت، یوتھ کے لیے جدید خطوط پر تربیت کا اہتمام کرتے ہیں۔ فلسطین شام اور دیگر مقامات پر منہاج القرآن ویلفیئر فاؤ نڈیشن نے کام کیا ہے ۔اظہر جتو ئی ،نیئر علی و دیگر نے کہا راجہ بابر حسین بیرونی دنیا میں خدمت خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جس پر ہم انہیں  خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں