جمرود میں کو کی خیل قبائل کا مسائل کے حل کیلئے احتجاج

 جمرود میں کو کی خیل قبائل کا مسائل کے حل کیلئے احتجاج

خیبر ( نمائندہ دنیا ) خیبر جمرود تحصیل کمپاؤنڈ گیٹ کے سامنے کوکی خیل قبیلے کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج ،سرکاری دفاتر کے لئے راستہ کئی گھنٹے بند رہا ۔۔۔

ملک نصیر کوکی خیل ودیگر عمائدین نے کہا کہ تیراہ راجگال متاثرین کی باعزت واپسی یقینی بنائی جائے ، کوکی خیل متاثرین کو دس سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے کہ وہ اپنے علاقے سے دور آئی ڈی پیز بن کر جمرود و دیگر مختلف علاقوں میں زندگی بسر کررہے ہیں، اگر بحالی ممکن نہ بنا ئی گئی تو پاک افغان شاہراہ بند کردینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں