قومی مقابلہ کتبِ سیرت کے نتائج کو حتمی شکل دے دی گئی

 قومی مقابلہ کتبِ سیرت کے نتائج کو حتمی شکل دے دی گئی

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) وزارت مذہبی امور کی ایپکس کمیٹی نے قومی مقابلہ کتبِ سیرت، نعت و مقالاتِ سیرت کے نتائج کو حتمی شکل دے دی۔

 سیرت نویسی میں نمایاں کام کرنے والوں کو نتائج کے مطابق اگلے ماہ 12 ربیع الاوّل کے موقع پر انعامات سے نوازا جائے گا۔ سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کی زیر صدارت ماہرین تعلیم اور اسلامی سکالرز پر مشتمل ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزارتِ مذہبی امور میں منعقد ہوا۔ مقابلے میں شامل تمام کتب، مجلات اور مقالات کو ججز کمیٹی کی طرف سے دیئے گئے نمبروں اور سفارشات کی جانچ پرکھ کے بعد ایپکس کمیٹی نے نتائج کو حتمی شکل دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں