نادہندگان سے بجلی بلوں کی ادائیگی سو فیصد یقینی بنا ئیں گے ، آ ئیسکو چیف

 نادہندگان سے بجلی بلوں کی ادائیگی  سو فیصد یقینی بنا ئیں گے ، آ ئیسکو چیف

اسلام آ باد ( دنیا رپورٹ) چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جا ن نے کہا ہے کہ بجلی چوروں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے ،نادہندگان سے بجلی بلوں کی ادائیگی سو فیصد یقینی بنائیں گے ۔

 اب تک بجلی چوروں کو 67 کروڑ 62 لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے ،1907بجلی چور وں کو گرفتارکیا گیا جبکہ نادہندگان سے 3 ارب 94 کروڑ سے زائد کے واجبات وصول کیے گئے ۔ آئیسکو چیف نے مزید کہا کہ مضبوط معیشت خوشحال اور روشن پاکستان کیلئے ہمیں مل کر بجلی چوروں کو مکمل گرفت میں لانا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں