ٹیکسز میں اضافہ ، سیمنٹ کی مقامی فروخت 18 فیصد کم

ٹیکسز میں اضافہ ، سیمنٹ کی مقامی فروخت 18 فیصد کم

اسلام آباد (نامہ نگار) سیمنٹ پر ٹیکسوں میں غیر موزوں اضافہ کی وجہ سے سیمنٹ کی مقامی فروخت 18 فیصد کمی سے 2017 کی سطح پر آگئی، سیمنٹ کی مجموعی فروخت ستمبر 2024 کے دوران 5.63 فیصد کم رہی۔

ستمبر 2024میں مجموعی فروخت 3.540ملین ٹن رہی جو ستمبر 2023کے دوران 3.751ملین ٹن تھی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ستمبر 2024میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.650ملین ٹن رہی جو ستمبر 2023کی فروخت 3.233ملین ٹن سے 18.02فیصد کی سطح پر آگئی۔ رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران سیمنٹ کا مجموعی حجم (مقامی و برآمدی) 10.269ملین ٹن رہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی مجموعی فروخت 11.885ملین کے مقابلے میں 13.59فیصد کم ہے، آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق یہ مسلسل چوتھا مہینہ ہے جس میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں کمی واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ انڈسٹری بحرانی کیفیت کا شکار ہے، تعمیراتی لاگت کم کرنے کیلئے ڈیوٹی اور ٹیکسز کو کم کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں