برطانیہ میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر اجاگر کریں ،صدر آزاد کشمیر

برطانیہ میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر اجاگر کریں ،صدر آزاد کشمیر

مظفرآباد (اے پی پی)صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چو دھری نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کو بھرپو ر انداز میں اٹھانے کے لئے کمر بستہ ہو جائیں کیونکہ بھارت نے اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے ۔

 ہندو ستان نے ہزاروں غیر ریاستی ہندوؤں کو لا کر کشمیر میں آباد کرنا شروع کر دیا ہے ۔ہندوستان بڑی تیزی کے ساتھ مقامی آبادی کے تناسب کو تبدیل کر رہا اور علاقے میں انتظامی تبدیلیاں لانے میں مصروف ہے ۔ ایسے وقت میں برطانیہ میں مقیم کشمیری برطانوی پارلیمنٹ اور دیگر فورمز پر مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے اور کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد میں ہاؤس آف لارڈ کے سابق رکن لارڈ نذیر احمد سے ملاقات میں کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں