موسمیاتی تبدیلی چیلنجز سے نمٹنے میں ٹیکنالوجی کا کردار اہم ، شزہ فاطمہ
اسلام آباد (اے پی پی)وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مناسب مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ۔۔۔
موسمیاتی تبدیلی جیسے ہنگامی چیلنجز سے نمٹنے میں ٹیکنالوجی کا اہم کردار ہے ۔پیر کو یہاں \\\"پہلی قومی یوتھ کلائمیٹ کانفرنس \\\" سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختراعی ڈیجیٹل حل نہ صرف ماحولیاتی پائیداری کے لئے ضروری ہیں بلکہ مجموعی اقتصادی لچک کو بہتر بنانے اور مختلف شعبوں میں ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے بھی ضروری ہیں۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے اور موسمیاتی تحفظ کے لئے ہر ایک کو کردار ادا کرنا ہو گا ، ہم نوجوانوں کے منفرد نکتہ نظر اور توانائیوں کے بغیر موسمیاتی تبدیلیوں سے موثر طریقے سے نمٹ نہیں سکتے ۔ آلودگی پھیلانے والے عناصر کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔