لوک میلہ میں رونقیں عروج پر ، اختتامی تقریب آ ج ہو گی
اسلام آباد،راولپنڈی(خصوصی رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)لوک ورثہ میں جا ری لوک میلہ کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں، بلوچستان پویلین زائرین کی توجہ کامرکز بنا ہوا ہے جہاں لوگ سجی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
علاوہ ازیں لوک میلہ 2024کی اختتامی تقریب آج بروز اتوار لوک ورثہ کمپلیکس میں منعقد ہوگی جس میں تمام صوبوں کے بہترین ہنر مندوں کو ایوارڈز اور انعا مات دیئے جائیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات، ثقافت و قومی ورثہ عطا اللہ تارڑ مہمان خصوصی ہونگے۔ گزشتہ روز خیبرپختونخوا پویلین کا یورپی یونین کی سفیر برائے پاکستان ڈاکٹر رینا کیونکا اوربرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے دورہ کیا جنہیں خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے یادگار ی شال پہنائی گئی۔ دریں اثنا صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے بچوں کے ہمراہ لوک ورثہ اسلام آباد کا دورہ کیا ،ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل سجاد حسین نے پنجاب کی روایتی پگ پہنا کر ان کا استقبال کیا۔