بڑھتی وارداتیں ‘ کیمرے لگانے کا مطالبہ

بڑھتی وارداتیں ‘ کیمرے لگانے کا مطالبہ

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ سیف سٹی کیلئے کیمرے لگانے کیلئے فوری اقدامات کرے ۔

بتایا گیا ہے کہ آئے روز سلانوالی میں نت نئے انداز میں ڈکیتی چوری رہزانی اور نوسر بازی کی وارداتیں ہوتی ہیں اور جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں جو وارداتیں کر کے بآسانی رفو چکر ہو جاتے ہیں اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھکاری اور مختلف کمپنیوں کی مصنوعات فروخت کرنے کی اڑ میں خواتین نوسر باز سادہ لوح خواتین سے مال و زر لوٹ کے لے جاتی ہیں، اور یہی حال بازاروں اور شاہراؤں کا ہے کہ خریداروں کے ہجوم میں شامل ہو کر جرائم پیشہ افراد اپنی کاروائیوں میں کامیاب ہو جاتے ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ سلانوالی انتظامیہ اور پولیس حکام شہر کے تاجروں کے تعاون سے سیف سٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں