تجاوزات کیخلاف آ پریشن کلین اپ کل سے شروع ہو گا

 تجاوزات کیخلاف آ پریشن کلین اپ کل سے شروع ہو گا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سوموار سے شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے گرینڈآ پریشن کلین اپ شروع کر رہا ہے۔۔

 اس ضمن میں دیگر برانچوں کے ملازمین کی ڈیوٹی انکروچمنٹ برانچ میں لگا دی گئی ہے جبکہ ممکنہ لڑائی جھگڑے سے بچاؤ کے لیے پولیس کی مدد مانگ لی گئی کمشنر سرگودھا ملک جہان زیب اعوان نے کہا کہ دوران آپریشن کسی قسم کی سستی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی شہری کاروائی سے بچنے کے لیے اپنی تجاوزات از خود ختم کر دیں تجاوزات کے دوران قبضے میں لیا جانے والا سامان بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا جائے گا تجاوزات کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے اپریشن شہر میں بلا امتیاز کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں