یونیورسٹی آف سرگودہا کی طالبات نے نشہ کے عادی افراد کی کو نسلنگ کی

یونیورسٹی آف سرگودہا کی طالبات  نے نشہ کے عادی افراد کی کو نسلنگ کی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودہا سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی سٹوڈنٹس نور فاطمہ ’ زوبیہ احسان ’ غانیہ ظفر ’ حمیرا عظمت ’ ماریہ ’ فاطمہ عظیم نے سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن ( پنجاب) حواء شیلٹرہوم ( پناہ گاہ ) میں موجود خواتین ’ بچوں اور نشہ کے عادی افراد کی ذہنی کونسلنگ کی ۔

 سٹوڈنٹس نے فرداً فرداً خواتین کو بلا کر ان کے حواء شیلٹر ہوم ( پناہ گاہ) میں آنے اور نشہ کے عادی افراد کو نشہ کرنے کی وجوہات پوچھی جس کے بعد انہوں نے اپنی مفصل رپورٹیں لکھی اور ان افراد کو معاشرے کی حقیقت سے آگاہ کرتے ہوئے کونسلنگ کی ۔ یونیورسٹی سٹوڈنٹس کو پولیس تحفظ مرکز سرگودہا نے سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن حواء شیلٹر ہوم ( پناہ گاہ ) میں ریفر کیا جہاں پر ان کو اپنے شعبہ میں تجربہ اور پریکٹیکل کیلئے کافی مدد فراہم کی گئی۔ محمد واجد ’ بلال عبداﷲ ( ننکانہ ) ’ محمد عرفان ’ ارسلان رضا ’ طیبہ ناصر ’ محمد عقیل ’ طیب ذوالفقار ’ محمد فیضان ’ نوید اختر ’ محمد نعیم شاہ ’ عروج فاطمہ کی کونسلنگ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں