ضلعی انتظامیہ جو ہر آ باد کے سموگ کیخلاف اقدامات ناکام

ضلعی انتظامیہ جو ہر آ باد کے سموگ کیخلاف اقدامات ناکام

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانیوالے ٹھوس اقدامات غیر موثر ہو گئے ۔۔

انفیکشن کنٹرول پروگرام کے تحت ضلعی دفتر صحت کے پہلو میں لگائی جانیوالی بھٹی بدستور زہریلا دھواں اگل رہی ہے سموگ کے حوالے سے بنائی جانیوالی ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کے افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،اس بھٹی میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد سے اٹھایا جانیوالا چراثیم آلود کچرا جلایا جاتا ہے ، یہ کچرہ اس قدر خطرناک ہے کہ اٹھانے والوں کیلئے لانگ شوز ، دستانے اور حفاطتی لباس پہننا ضروری ہے ، جوہر آباد کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اس زہریلے دھوئیں سے نجات دلانے کیلئے فوری اور موٹر اقدامات اٹھائے جائیں ، شہریوں کے مطابق اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس جراثیم آلود کچرے کو تلف کرنا ضروری ہے لیکن اسے جلانے کی بجائے زمین میں دفن بھی کیا جا سکتا ہے لیکن ہسپتال انتظامیہ اسے دفن کرنے کی زحمت نہیں کر تی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں