ڈپٹی کمشنر ریونیو، ڈپٹی کمشنر جنرل سے نجی سکولز مالکان کی ملاقات
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز کے ممبران نے ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار احمد کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر ریونیو اور ڈپٹی کمشنر جنرل سے ڈی سی آفس میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں کنوینر جوائنٹ ایکشن کمیٹی چودھری ناصر محمود ، سیکرٹری جنرل ملک اظہر محمود ، صدر ایپسما ابرار احمد خان ، صدر آئی ایف سی محمد طیب چود ھری ، صدر ایجوکیشنل سوسائٹی حافظ محمد بشارت ، صدر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ملک نسیم احمد ، محمد جمیل و دیگر شامل تھے ۔ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے نجی تعلیمی اداروں کے تحفظات پیش کیے ،ا نہوں نے کہا موسمی تبدیلیوں کے باعث پنجاب کو تین زون میں تقسیم کرکے پالیسیاں بنائی جائیں، جڑواں شہروں میں تعطیلات بارے پالیسی یکساں ہونی چاہیے ۔ اے ڈی سی ریونیو نبیل ریاض اور اے ڈی سی جنرل احسان طارق نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے حکومت پنجاب کو راولپنڈی کے تعلیمی اداروں کو کھولنے کی سفارش کی جس پر راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے کل سے کھل رہے ہیں ۔