چیئرمین پی ٹی اے سے ٹک ٹاک وفد کی ملاقات، مواد اور آن لائن تحفظ پر تبادلہ خیال

 چیئرمین پی ٹی اے سے  ٹک ٹاک وفد کی ملاقات، مواد  اور آن لائن تحفظ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن سے ٹک ٹاک کے وفد نے ایمیر گلین ہیڈ آف گلوبل پبلک پالیسی کی سربراہی میں ملاقات کی، ڈیجیٹل انگیجمنٹ، مواد اور آن لائن تحفظ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد کی جانب سے \"یوتھ سیفٹی سمٹ\" کا بھی جائزہ لیا گیا جس کا مقصد نوجوانوں، خصوصاً بچوں کے آن لائن تحفظ کو فروغ دینا ہے ۔ فریقین نے آگاہی مہم، سکولز تربیتی پروگرامز ، محفوظ اور جامع ڈیجیٹل ماحول کیلئے تربیتی پروگرامز کی اہمیت پر زور دیا۔ وفد میں فہد خان نیازی، سدرہ جلیل، ایلنگا ایمپینا اور صہیب خان شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں