سرچ آپریشنز، شہریوں اور کرایہ داری کوائف کی چیکنگ
راولپنڈی (خبر نگار) راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور شہریوں کی چیکنگ کی گئی۔
سرچ آپریشنز تھانہ کہوٹہ، جاتلی، کلر سیداں، چونترہ، چکری، دھمیال، صدر بیرونی کے مختلف علاقوں میں کیے گئے ،سرچ آپریشنز میں مقامی پولیس سمیت لیڈی پولیس، ایلیٹ فورس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 139گھروں، 71دکانوں اور 200سے زائد شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا۔