آئیسکو ریجن کو بجلی چوروں سے پاک کیا جائے گا، چیف ایگزیکٹو
اسلام آباد (اے پی پی) آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو محمد نعیم جان نے کہا کہ ماہ نومبر 2024کے دوران 71ہزار سے زائد میٹرز چیک کیے گئے۔۔
228بجلی چور بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی لیتے ہوئے پکڑے گئے اور 15افراد نے میٹرز ٹمپرڈ کیے ہوئے تھے۔ 243بجلی چوروں کو 2کروڑ 8لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے، 28بجلی چوروں کو پولیس نے گرفتار کیا۔ آئیسکو چیف نے کہا کہ آئیسکو ریجن کو بجلی چور وں سے پاک کیا جائیگا، انہوں نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ بجلی چوری کیخلاف مہم میں ہمارا ساتھ دیں۔