کینٹ بورڈ کے دکانداروں کے مسائل حل کرینگے، ملک ابرار

کینٹ بورڈ کے دکانداروں کے مسائل حل کرینگے، ملک ابرار

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں۔

راولپنڈی کینٹ بورڈ کے دکانداروں کے مسائل حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹینچ بھاٹہ یونٹ چار کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے اتفاق خدمت گروپ کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایم پی اے ملک منصور افسر، ملک شاہد غفور پراچہ، پرویز بٹ، ملک تصور، مرزا منیر بیگ، رشید خان، ارشد قریشی، حاجی طارق راجپوت، حافظ اقبال رضوی، نیاز اعوان، مسلم لیگ کے رہنما حاجی شاہد، نومنتخب صدر راجہ پرویز ستی، جنرل سیکرٹری چودھری منیر، چیئرمین یونس خان، وائس چیئرمین ملک اشفاق اعوان، سیکرٹری انفارمیشن حافظ بلال امین، نائب صدر امیر خان، سرپرست اعلیٰ ملک پرویز خان، ملک عمران، چودھری اظہر، رانا خرم، قیصر شہزاد سلطانی سمیت کثیر تعداد میں دکاندار شریک تھے۔ ملک ابرار احمد نے کہا کہ صدر اور کینٹ کے دیگر علاقوں کیلئے سوا ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ جاری ہونا پنجاب حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں