ڈی سی ایف آر وفد کی سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات
اسلام آباد (نامہ نگار) ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن (ڈی سی ایف آر) پاکستان کے ایک وفد نے چیف آرگنائزر شہباز رسول وڑائچ کی قیادت میں سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمشنر رابعہ شفیق سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ڈیری انڈسٹری میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں شمالی پنجاب کے صدر راجہ زاہد سرفراز اور ایشیا پیسفک بزنس الائنس کے سی ای او قیصر محمود بھی شامل تھے۔ ملاقات میں پاکستانی کسانوں کیلئے مواقع تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی، پاکستانی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے وفد کو تجارت کو آسان بنانے اور تعاون کو فروغ دینے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ایشیا پیسفک بزنس الائنس جس کا صدر دفتر سنگاپور میں ہے، پاکستانی کسانوں اور سنگاپور کی مارکیٹ کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ سی ای او قیصر محمود نے کہاکہ یہ تعاون پاکستان میں ڈیری سیکٹر میں انقلاب برپا کر سکتا ہے۔