پنجاب آرٹس کونسل اور آرٹ اینڈ کلچر فورم میں تعاون کا سمجھوتہ

پنجاب آرٹس کونسل اور آرٹ اینڈ کلچر فورم میں تعاون کا سمجھوتہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب کونسل آف دی آرٹس اور آرٹ اینڈ کلچر فورم کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس کی صدارت پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان نے کی۔۔

اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل تنویر ماجد بھی موجود تھے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کی روشنی میں پنجابی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ مفاہمتی یادداشت اسی سلسلے کی کڑی ہے، مفاہمتی یادداشت پنجابی ثقافت کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں