خیبرپختونخوا کے بندوبستی اضلاع کیلئے 3.2ارب روپے جاری کر دئیے ، مشیر خزانہ
اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) خیبرپختونخوا کے بندوبستی اضلاع کیلئے 3.2 ارب روپے جاری کر دئیے گئے۔۔۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ضم اضلاع کے منتخب نمائندوں کو بھی 374 ملین روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ اب مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندے براہ راست ترقیاتی فنڈز خرچ کر سکتے ہیں۔