سیدنا ابوبکر صدیق ؓکا طرز زند گی اُمہ کیلئے مشعل راہ، پیر نوید الحسن
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) جماعت جلالیہ پاکستان کے زیر اہتمام آبپارہ کمیونٹی سینٹر اسلام آباد میں سیدنا حضرت صدیق اکبرؓ کانفرنس منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ کا طرز زندگی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے۔
آپؓ کا طرز حکمرانی اسلامی تعلیمات کا مظہر اور مسلم حکمرانوں کیلئے نمونہ عمل ہے۔ کانفرنس کی صدارت مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی نے جبکہ نگرانی پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی نے کی۔کانفرنس سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، صاحبزادہ محمد جواد الحسن جلالی، صاحبزادہ محمد سعد اللہ جلالی، صاحبزادہ علامہ سعد الرحمن نقشبندی، حریت رہنما سید منظور جیلانی، غلام محمد صفی کنوینر، مولانا فتح خان چشتی، ڈاکٹر محمد اقبال، ڈاکٹر محمد احمد رضا، ڈاکٹر محمد اسلم جلالی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔