اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس رات 8بجے تک جمع ہوسکے گا

اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس رات 8بجے تک جمع ہوسکے گا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس جمع کرانے کے لیے کاؤنٹرز رات آٹھ بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔

 ڈائر یکٹر ایکسائز و ٹیکسیشن بلال اعظم نے دنیا کو بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے کاؤنٹر رات آ ٹھ بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اکتیس دسمبر تک ٹوکن ٹیکس جمع نہ کرانے والے گاڑی مالکان کے خلاف ے یکم جنوری سے کارروائی کی جائیگی ، گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کے ساتھ جرمانہ بھی کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں