اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں کا سٹاف موسم سرما کی تعطیلات نہ ہونے پر سراپا احتجاج

اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی  اداروں کا سٹاف موسم سرما کی  تعطیلات نہ ہونے پر سراپا احتجاج

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی تعلیمی اداروں میں تاحال تعطیلات کا اعلان نہ ہونے پر وفاقی تعلیمی اداروں کا سٹاف سراپا احتجاج بن گیا ہے ۔

 جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ارکان نے سوموار تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن نہ ہونے پر بھر پور احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی تمام تر ذمہ داری وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم پر عائد ہوگی۔ فضل مولا نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شدید سردی کے موسم میں فوری طور پر تعطیلات کا اعلان کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں