پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 2 ٹن بدبودار گوشت تلف کر دیا
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پیر چوک پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ہزار کلو ناقص گوشت تلف کر دیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع ملنے پر جامعہ مسجد روڈ پر ناکہ لگا کر گوشت سے بھری گاڑی پکڑ لی جس سے دو ہزار کلو بدبودار گوشت برآمد ہوا جسے تلف کر کے ملزموں کیخلاف تھانہ بنی میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ خراب گوشت جھنگ سے گاڑی میں لایا جا رہا تھا، گاڑی کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔