تھانہ کھنہ اور ہمک کے علاقوں سے 6 بائیک لفٹرز گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تھانہ کھنہ اور تھانہ ہمک پولیس ٹیموں نے موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب 6 ملزموں کو گرفتار کرکے۔۔۔
ان کے قبضے سے لاکھو ں روپے کے 12 مسروقہ موٹرسائیکل اور لیپ ٹاپ برآمد کر لیا، ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت رشید طاہر، نزارک، سجاد، عظیم اور محسن کے ناموں سے ہوئی ہے۔