2024:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 49 کروڑ جرمانہ
راولپنڈی(خبرنگار)سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے کہا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2024 میں 8 لاکھ 48 ہزار چالان کرکے 49 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ، 2874 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
انہوں نے کہا ون وے خلاف ورزی پر 17654، غفلت و لاپرواہی پر 56314، ٹریفک بہاؤ میں خلل پر 48226، لین و لائن وائیلیشن پر 68507، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 1 لاکھ 62 ہزار 982، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 15 ہزار 813 چالان کرکے 163 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں، کم عمر ڈرائیونگ پر 22149، بغیر ہیلمٹ 49 ہزار 591 موٹرسائیکل سواروں، غلط پارکنگ پر 6 ہزار 552، غیر نمونہ نمبر پلیٹس پر 76012 چالان اور کم عمر 1811 ڈرائیورز کو تھانوں میں بند کیا گیا۔