سی فورٹین کی 14 جنوری کو ای بیلٹنگ،جمعہ تک درخواستوں کی فہرست آویزاں

سی فورٹین کی 14 جنوری کو ای بیلٹنگ،جمعہ تک درخواستوں کی فہرست آویزاں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سیکٹر C-14میں رہائشی پلاٹس کی بیلٹنگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سمندر پار پاکستانیوں اور ۔۔۔

مقامی شہریوں کی جانب سے سیکٹر C-14میں رہائشی پلاٹس کی بیلٹنگ کے حوالے سے بھرپور پذیرائی ملی اور کثیر تعداد میں درخواستیں جمع کروائی گئیں۔ ڈیٹا ریکنسائل کیا جارہا اور درخواست دہندگان کی فہرست 3 جنوری تک یا پہلے سی ڈی اے ویب سائٹ پر آویزاں کی جائے گی، درخواست دہندگان فہرست پر اپنے اعتراضات بذریعہ ویب سائٹ دو یوم میں جمع کروا سکیں گے اور مقررہ تاریخ کے بعد فہرست کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ 14جنوری کو بذریعہ ای بیلٹنگ سیکٹر C-14کے رہائشی پلاٹس کی الاٹمنٹ کی جائے گی، قراعہ اندازی نادرا کے ذریعے کروائی جائے گی۔ ادھر سی ای او آئیسکو نے چیئرمین سی ڈی اے ، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی جس دوران دونوں اداروں کے باہمی تعاون اور کوآرڈینیشن بہتر بنانے پر اتفاق، بجلی چوری، غیر قانونی کنکشنز اور ان کی روک تھام کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا جو اوور بلنگ، واجبات کی ادائیگی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے کام کرے گی۔ واجبات کا مسئلہ مرحلہ وار حل کیا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سی ڈی اے کے اجازت نامہ کے بغیر نیا بجلی کنکشن فراہم نہ کیا جائے ۔ اسلام آباد میں 220کے وی گرڈ سٹیشن کی جگہ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا آئیسکو سیکٹر C-14 میں ڈویلپمنٹ کے کاموں کے ساتھ ہی بجلی کی فوری فراہمی یقینی بنائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں