گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ا دائیگی کی تاریخ میں 15یوم کی توسیع

گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ا دائیگی کی تاریخ میں 15یوم کی توسیع

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع کر دی۔۔۔

 توسیع کے بعد عدم ادائیگی ٹوکن ٹیکس پر گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ اور بحالی کیلئے 200 فیصد تک جرمانہ کیا جائے گا۔ محکمہ ایکسائز حکام کے مطابق ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن بحالی پر 200فیصد جرمانہ وصول کرنے کا اعلان کیا ہے، سمارٹ کارڈ والے صارفین ٹوکن ٹیکس 24 گھنٹے گھر میں رہ کر بھی Islamabad City App کے ذریعے ادا کرسکتے ہیں۔کئی سالوں سے ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والے گاڑی مالکان فوری ٹیکس جمع کروائیں ، مزید پندرہ دن کی مہلت دی گئی ہے۔ شہریوں کی سہولت کیلئے ایکسائز کاؤنٹر رات 8بجے تک کھلے رہیں گے ۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم خان نے شہریوں کو کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے فوری ٹوکن ٹیکس جمع کروانے کی اپیل کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں