تنخواہ، پنشن میں تاخیر:پاکستان پوسٹ ملازمین کا تحفظات کا اظہار

تنخواہ، پنشن میں تاخیر:پاکستان  پوسٹ ملازمین کا تحفظات کا اظہار

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پاکستان پوسٹ کے ملازمین نے ہر ماہ تنخواہ اور پنشن ادائیگی میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا بینکوں میں تنخواہ اور پنشن آنے میں کئی دن کی تاخیر معمول بن گیا۔

بتایا گیا ہے کہ پنشنرز کے آئی بی اے این نمبر شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے اپ ڈیٹ کئے گئے۔ دو یا زیادہ اکاؤنٹ والوں کی رقم پنشن اکاؤنٹ کے بجائے دوسرے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہو گئی۔ ریکارڈ درستگی کے بعد دوبارہ آرڈر کئے جا رہے اور دو روز میں ادائیگی ہو جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں