فرائض میں غفلت:چار تھانیداروں کی مجموعی 9 سال سروس ضبط
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سید علی رضا نے پولیس افسروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
انہوں نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور جرائم کنٹرول نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ نون کی تین سال سروس ضبط کی اور ایک سال کی ترقی روک دی، ایس ایچ او تھانہ شمس کالونی، ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی اور ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی دو سال سروس ضبط ہوئی، رشوت کی شکایت پر ڈولفن اہلکار کو نوکری سے بر خاست کر دیا۔علاوہ ازیں ڈی آئی جی سید علی رضا نے انڈسٹریل ایریا اور سواں زونز میں کھلی کچہریوں کا انعقادکیا، انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کئے، کرپشن اور سائلین کی دادرسی نہ کرنے پر افسروں کو ان کے عہدہ سے معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا۔