فلسطینی عوام کا جذبہ، مزاحمت ناقابلِ شکست : ناصر عباس
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا غزہ میں 460 دنوں سے اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔۔۔
اہل فلسطین نے ثابت کیا کہ حق و انصاف کیلئے لڑنے سے کبھی نہیں رکیں گے، فلسطینی عوام کا جذبہ اور ان کی مزاحمت ناقابلِ شکست، عالمی برادری ظلم کے خلاف آواز اٹھائے اور غزہ کے عوام کیلئے عملی اقدامات کرے، غزہ کی سنگین صورتحال پر اقوام متحدہ، امریکا، اسلامی کانفرنس، عرب لیگ اور یورپ آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے ہسپتالوں پر بمباری کر کے معصوم شہریوں کو شہید کیا، کوئی ہسپتال ورکنگ حالت میں نہیں، غذائی قلت اور شدید سردی سے بچے زندگی کی بازی ہار رہے ہیں، افسوسناک امر یہ ہے کہ غزہ کی سنگین صورتحال پر اسلامی ممالک نے بھی استعماری قوتوں کی طرح مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔