ترکیہ کے سفیر کا دورہ نمل، تحقیق و تعلیم میں تعاون پر تبادلہ خیال

ترکیہ کے سفیر کا دورہ نمل، تحقیق و تعلیم میں تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے تعلیمی اتاشی ڈاکٹر محمت طیران کے ہمراہ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کا دورہ کیا۔۔۔

 دورہ کا مقصد پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ تعلقات مزید مضبوط کرنا اور تعلیمی و ثقافتی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔ سفیر نے ریکٹر شاہد محمود کیانی سے ملاقات کی، ملاقات میں تحقیق اور تعلیم میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر عرفان نذیر اوغلو نے رومی بلاک میں طلبہ اور ترک شعبہ کی فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم، تجارت اور دفاع میں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا تعاون سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی یہ طلبہ ترکی، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں