نوشہرہ:مسجد کے سولر پینل اور بیٹریاں، گلی میں کھڑی کار چوری

نوشہرہ:مسجد کے سولر پینل اور بیٹریاں، گلی میں کھڑی کار چوری

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) نوشہرہ کے پوش علاقے میں رات کو چوری کی دو وارداتیں ہوئیں، جامع مسجد کے سولر پینل اور بیٹریاں جبکہ گلی سے کار بھی چوری کر لی گئی۔ پولیس نے دونوں وارداتوں کی تصدیق کی ہے ۔

 کار کے مالک نوید نے تھانہ نوشہرہ کینٹ میں تحریری درخواست دے دی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کے حوالے کی گئی جس میں چور صاف دیکھے جا سکتے ہیں۔ جامع مسجد کے خطیب قاری عطا الرحمن کے مطابق چوری کا مقدمہ پولیس نے درج کرلیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں