تجاوزات ، گدا گری کیخلاف کر یک ڈاؤن کیلئے حکمت عملی تیار

 تجاوزات ، گدا گری کیخلاف کر یک ڈاؤن کیلئے حکمت عملی تیار

راولپنڈی(خبر نگار)سی پی او آفس میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے سینئر افسران کا اہم اجلاس ہوا، سی پی او سید خالد ہمدانی، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ، ایس ایس پی آپریشنز۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز، اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کے دیگر سینئر افسران نے شرکت، اس موقع پر تجاوزات اور گداگری کے خلاف کریک ڈاؤن کی حکمت عملی تیارکی گئی جس کے تحت شہر بھر میں شاہراہوں پر تجاوزات کے خاتمے کے لئے پولیس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر آپریشن کرے گی، سٹی کے علاقہ میں ریڑھوں، ریڑھیوں اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف خصوصی آپریشن کیا جائے گا، شہر بھر کے اہم مقامات، شاہراہوں اور چوراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں