پالیسیوں کے نفاذ کیلئے تمباکو کنٹرول سیل کی بحا لی ناگزیر، ڈاکٹر بھرتھ

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)موثر پالیسیوں کے نفاذ کے لئے تمباکو کنٹرول سیل کی بحالی ضروری ہے۔ سگریٹ پر موجودہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عالمی ادارہ صحت کے مقرر کردہ معیار سے کم ہونے کی وجہ سے غیر قانونی تجارت کو فروغ ملتا ہے۔
نکوٹین کی نئی مصنوعات پر فوری پابندی لگائی جانی چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھر تھ نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے سینٹر فار ہیلتھ پالیسی اینڈ انوویشن کے سربراہ سید علی واصف نقوی کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے ملاقات میں کیا ۔ انہوں نے پاکستان میں تمباکو کے کنٹرول کے لئے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کی جاری کاوشوں کی تعریف کی۔ سید علی واصف نقوی نے تمباکو کنٹرول نالج ہب کے حوالے سے بریفنگ دی جو جلد لانچ کر دیا جائے گا۔