کوئیک رسپانس فورسزکی عملی تیاریوں کا جائزہ اجلاس
کراچی (این این آئی)آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیرِ صدارت سندھ پولیس کے مختلف یونٹس میں قائم کوئیک رسپانس فورسز کی عملی تیاریوں، صلاحیتوں اور دستیاب سہولیات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں بین الاقوامی، ملکی موجودہ صورتحال اور ممکنہ امن و امان کے خدشات کے پیش نظر پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔موجودہ حالات کے تناظر میں آر آر ایف، سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن اور زونل سطح پر مختلف کوئیک رسپانس فورسز کو ہمہ وقت تیار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اضافی کوئیک رسپانس فورسز کو فوری طور پر تربیت، اینٹی رائٹ آلات اور ضروری اسلحہ سے لیس رکھا جائے گا۔