حسن ابدال ، جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق

حسن ابدال ، جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق

حسن ابدال (نمائندہ دنیا) جی ٹی روڈ پر دو مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کی گئیں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جو بعد ازاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں ۔گز شتہ شب جی ٹی روڈ پر منوں نگر کے قریب موٹر سائیکل سوار مبشر علی اور وقاص احمد تیز رفتارکار کی زد میں آگئے ۔ حادثے میں مبشر علی موقع پر جاں بحق جبکہ وقاص احمد زخمی ہو گیا۔ادھر لاری اڈ ا حسن ابدال کے مقام پر موٹر سائیکل سوار محمد جعفر سکنہ میانوالی تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے ڈرائیوروں کے خلا ف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں