ایچ ای سی نے کامرس ڈگری کا نصاب اپ ڈیٹ کر دیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اپنی قومی نصابی جائزہ کمیٹی (NCRC) کے ذریعے کامرس ڈگری کے نصاب کو جدید تعلیمی اور صنعتی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔
گزشتہ روز اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر سید محمد امیر شاہ کی زیر صدارت دو روزہ NCRC کا اجلاس گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری، بیچلر آف سٹڈیز اور کامرس میں ماسٹر آف سٹڈیز کے لیے جامع نصابی معیارات وضع کیے ۔ ڈاکٹر امجد حسین ڈائریکٹر جنرل ایچ ای سی نے نصاب کی ترقی، تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور صنعت سے منسلک تعلیمی نظام کو فروغ دینے کے لیے ایچ ای سی کے عزم کو اجاگر کیا۔