مقبوضہ کشمیر میں انسا نی حقوق کی خلاف ورزیاں جا ری ہیں، مقررین

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر سجاد لطیف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بدستورجاری ہیں۔۔۔
عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو مظالم کا نوٹس لیناچاہئے ، بی جے پی حکومت سکھوں اور مسلمانوں کو ہندو بنانے کی کوششیں کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ سیمینارسے خطاب کے دوران کیا، حریت رہنما غلام محمد صفی نے کہا یو این او کی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں ہورہا ۔ انڈیا کا کہنا کہ شملہ معاہدے کے بعد اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے جبکہ شملہ معاہدہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان تھا وہ قراردادوں کو متاثر نہیں کر سکتا ۔ صدر آسلام آباد بار ایسوسی ایشن نعیم علی گجر نے کہا ہم کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کیسا تھ ہیں۔