دو منشیات سپلائرز کو 18 سال قید کی سزا اور جرمانہ

راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ کے باعث معزز عدالت نے 2 منشیات سپلائرز کو مجموعی طور پر 18 سال قید اور 1 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں۔۔۔
مجرم حق نواز کو 9 سال قید اور 80ہزار جرمانے کی سزا سنا ئی گئی ،اس سے گوجر خان پولیس نے 2 کلو 200گرام چرس برآمد کی تھی ،مجرم عامش عثمان کو 9سال قید اور 80ہزار جرمانے کی سزا سنا دی گئی اس سے بھی گوجر خان پولیس نے 1 کلو 720 گرام چرس برآمد کی تھی۔