فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، طاہرہ اورنگزیب

فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، طاہرہ اورنگزیب

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے یونین کونسل 15 اور یونین کونسل 16 میں قائم پنجاب سوشیو اینڈ اکنامک رجسٹری سینٹرز کا دورہ کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انہوں نے جاری رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا اور عملے کو ہدایات دیں کہ رجسٹریشن کے عمل کو مزید شفاف اور آسان بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز ہے ، رجسٹریشن کے بعد ان افراد کو حکومت کی جانب سے مختلف فلاحی منصوبوں میں شامل ہونے کے مواقع میسر آئیں گے جن میں راشن کی فراہمی بھی شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں