وکلا کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح، انجینئر امیر مقام

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے بدھ کے روز وزارت میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بونیر کے صدر نعیم الدین کو مالی امداد کا چیک حوالے کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا وکلا قانون و انصاف کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بونیر کے وفد نے مالی امداد پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور ان کے وکلا برادری کے لیے عملی اقدامات کو سراہا۔ وفد میں نائب صدر اشرف علی، جنرل سیکرٹری الیاس خان، جوائنٹ سیکرٹری حمزہ خان، فنانس سیکرٹری گل باچا اور شکیل خان شامل تھے۔