بی آئی ایس پی ، نیوٹیک مستحق افراد کی بہتری کیلئے کوشاں، روبینہ خالد

  بی آئی ایس پی ، نیوٹیک مستحق افراد کی بہتری کیلئے کوشاں، روبینہ خالد

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی اور نیوٹیک باہمی اشراک سے مستحق افراد کی معاشی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

بدھ کو چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد سے چیئرپرسن نیوٹیک گلمینہ بلال احمد اور کنٹری ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ ایچ ایچ عائشہ جمشید نے ملاقات کی جس میں بی آئی ایس پی، نیوٹیک اور ڈبلیو ایچ ایچ  ایچ کے مابین بینظیر ہنر مند پروگرام کے تحت مستحق افراد کی سکل ٹریننگ ، بین الاقوامی سرٹیفکیشنز اور روزگار کے موا قع کی فراہمی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیئرپرسن گلمینہ بلال نے نیو ٹیک کی جانب سے بی آئی ایس پی مستحقین کی سکل ٹریننگ اور بین الاقوامی معیار کے سرٹیفکیشنز کی فراہمی کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈبلیو ایچ ایچ ایچ کے سکیل اپ پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر 14 اضلاع میں بی آئی ایس پی کے غریب ترین نیم ہنرمند افرادکو ان کی دلچسپی کے مطابق ٹریننگ فراہم کئے جانے پر بات چیت کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں