کشمیریوں کی حمایت جاری رہے گی، سینیٹر روبینہ خالد

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ۔۔۔
ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ان کے منصفانہ مقصد کیلئے کھڑے ہیں اور ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھیں گے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس دیرینہ تنازعے کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔