عالمی برادری کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے، رومینہ خورشید

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے یوم یکجہتی کشمیر پر کہا پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا۔
عالمی برادری کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے، رومینہ خورشید عالم نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ ان کی جدوجہد کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے فوری اقدامات کرنے کی درخواست کی تاکہ کشمیری عوام کے حقوق کا تحفظ ممکن ہو سکے۔