قرض و فنانسنگ منظوری کیلئے بینک آف خیبر کا بینچ میٹرکس کے ساتھ معاہدہ

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) بینک آف خیبر نے قرض اور فنانسنگ کی منظوری کے مراحل خودکار اور بہتر بنانے کیلئے بینچ میٹرکس سے معاہدہ کیا اور RiskNucleus لون اوریجینیشن سسٹم کا انتخاب کیا ہے۔
یہ اقدام قرض اجرا کے عمل میں بہتری، کارکردگی میں اضافہ اور ریگولیٹری تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے اٹھایا گیا ہے ۔ معاہدے پر دستخط حسن رضا ایم ڈی و سی ای او بینک آف خیبر کی موجودگی میں شیر محمد گروپ ہیڈ کنونشنل بینکنگ اور تیمور کلیم چیف ایگزیکٹو بینچ میٹرکس نے کیے ۔